وصول شدہ رقم وزارت خزانہ کو دینے کے پابند نہیں، چیئرمین نیب نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو( نیب )کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ پورے ملک کی آواز بن چکا ہے ، اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نیب کو ایک متحرک ادارہ بنا دیا ہے، وصول شدہ رقم وزارت خزانہ کو دینے کے پابند نہیں، 541ارب کی ریکوریز ہوئیں، جن کی رقم لوٹی گئی تھیں انہیں واپس کیں، ان پر ہاتھ ڈالا جن پر کوئی نہیں دیکھ سکتا تھا ، گندم کھانے والے چوہوں سے 20ارب وصول کرکے سندھ حکومت کو دیئے، نیب مسئلہ نہیں مسئلے کا حل ہے . انہوں نے کہا

کہ گیلانی اور گیلپ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے، نیب نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 541 ارب روپے برآمد کیے، نیب کو اپنے آغاز سے اب تک510729 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 498256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں