مستونگ میں سی ایم آفس کے دو اہلکاروں کے قتل پر حکومت بلوچستان کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) حکومتِ بلوچستان نے مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور فنانس افسر فرید اللہ شاہ کے قتل کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ حکومت مقتولین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert