سندھ کے کچے میں پولیس کا آپریشن کامیاب، 11 سالہ بچی بازیاب

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) سندھ کے کچے میں پولیس کا آپریشن کامیاب ہونے سے 11سالہ بچی کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
ایس ایس پی کلیم ملک کے مطابق دو روز قبل پشاور سے اغوا کی گئی 11سالہ بچی حورم کے لیے کچے علاقے کوٹ شاہو میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 13زخمی ہوئے۔

کلم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے آپریشن میں بھنگلانی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا تھا ، پولیس کے ڈاکوون پر مسلسل آپریشن دباؤ کے باعث بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے بچی کی اغوا کا نوٹس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی لیا تھا اور پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا۔

WhatsApp
Get Alert