مومنہ اقبال کی لیگی ایم پی کےخلاف تھانہ چوہنگ میں جمع درخواست سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ مومنہ اقبال کی لیگی ایم پی ثاقب چدھڑ کےخلاف تھانہ چوہنگ میں جمع درخواست سامنے آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ الزامات کے حوالے سے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دینے کا کہا گیا، این سی سی آئی اے کی ہدایت کے بعد درخواست دینے تھانہ چوہنگ پہنچے ہیں، تاحال پولیس ہماری درخواست لینے سے انکاری ہے، اس سے قبل بھی ہم نےپولیس کو درخواست دینے کی کوشش کی مگر ہماری درخواست نہیں لی گئی۔
بعدازاں اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست موصول کرلی گئی۔
