43 سال تک حج کیلئے رقم جمع کرنے والا پاکستانی شہری مکہ میں انتقال کرگیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی شہری، جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 43 برس تک رقم جمع کی، مکہ مکرمہ میں احرام کی حالت میں انتقال کر گئے۔
رپورٹس کے مطابق مرحوم نے زندگی بھر حج کی خواہش اپنے دل میں بسائے رکھی اور طویل عرصے کی محنت و بچت کے بعد حجاز مقدس پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذباتی کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین مرحوم کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کئی افراد اس واقعے کو ایمان، صبر اور عقیدت کی ایک متاثر کن مثال قرار دے رہے ہیں۔
