حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert