بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے:نواز شریف

لاہور( قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے ۔
بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2026
’’ ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے ، میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
