اسلام آباد ؛ سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھرنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے پرواز نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ، جس کے باعث طیارے کے کپتان کو فوری طور پر ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرنا پڑا جس میں پرواز کی دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی ، جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کے پائلٹ کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی .


معلوم ہوا ہے کہ لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت کے ساتھ جہاز کو لینڈ کروایا ، جس کے بعد انجینئرز کی جانب سے طیارے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا جب کہ مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوجائے گا .

خیال رہے کہ چند روز پہلے ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز میں بھی فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی ، ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں اڑان کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی پیدا ہو ئی ، بوئنگ 777 طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنے لگے ، کپتان نے مسقط ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد فوری طور پر طیارے کو لینڈ کرایا گیا ، طیارے کو مسقط ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا جہاں طیارے کی مکمل جانج کے بعد جہاز کو جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا .

اس سے قبل 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا ، طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا ، ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گیا .

. .

متعلقہ خبریں