ضلع باغ میں ایل اے 14 پر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 16 ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں ،ایل اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس خان 7 ہزار ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے میں دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں تاہم سردار تنویر الیاس خان کی جیت یقینی بتائی جا رہی ہے . دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ رزلٹ روک دیئے گئے ہیں ،جبکہ یہی الزام وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی عائد کیا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر الیکشن میں پولنگ مکمل ہو نے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف 17 نشستوں پر آگے ہے ،ایسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رزلٹ روک دیئے گئے ہیں‘ .
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 17 نشستوں پرواضح مارجن کے ساتھ آگے ہے .
متعلقہ خبریں