کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ایک بار پھر گیس بھر جانے سے نالے میں دھماکا ہوگیا ہے . تفصیلات کے مطابق دھماکا نالے پر قائم دکانوں میں ہوا، دھماکے سے کوئی جانی مقصان نہیں ہوا، دھماکے سے نالے پر قائم کچھ دکانیں متاثر ہوئی ہیں، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ہے .
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نالے پر قائم دکانیں توڑنے کے احکامات کئے گئے تھے، ابتدائی طور پر کچھ دکانیں توڑ دی گئیں جس کے بعد آپریشن رک گیا تھا .
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا تھا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا . دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی .
دھماکے سے نجی بینک کی برانچ پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ نا صرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے تھے .
یاد رہے کہ شیر شاہ میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے . آج بھی دھماکہ اس سے متصل مقام پر ہی ہوا ہے تاہم آج شدت کم ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا .