ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتار

(قدرت روزنامہ)لاہور میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز اور سہولت کار گرفتارکر لیے گئے .

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق،پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹرز اور سہولت کار کو سیف سٹیز اٹھارٹی کے کیمروں کے مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا .

پولیس شوٹرز اعجاز، موسیٰ مسیح اور ان کے ہینڈلر کو ہائر کرنے والے رانا تفسیر سے تفتیش کر رہی ہے اور واقعے کے مرکزی ملزم عثمان جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں .

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا . سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اس کیس کی خود نگرانی کر رہے تھے . ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں پولیس، سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے جوائنٹ آپریشن کیا . تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر بے نامی زون کے ڈپٹی کمشنرسلمان نوید بٹ پر دسمبر کے آخری ہفتے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی .

فائرنگ کا محرک بے نامی زون میں چلنے والے اہم کیسز تھے جن میں کرڑوں روپے کی ریکوری کے لیے بے نامی زون کے افسران انویسٹی گیشن کرر ہے تھے . ایسے ہی ایک مقدمے میں چالیس کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی جس میں ملزمان کو نوٹس جاری کیا گیا تو ان کے فرنٹ مینز نے ڈپٹی کمشنر سلمان بٹ کو حراساں کرنے کے غرض سے دفتر سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی . وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس کی میرٹ پر تفتیش اور تمام ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی . لاہور پولیس نے واقعہ کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے چند ہی دنوں میں دونوں شوٹرز اور ان کے ہینڈلر کو گرفتار کر لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں