100سے زائد صفحات پر مشتمل قومی سلامتی پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 100سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی سلامتی پالیسی کے اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی 3اہم بنیادی نکات ہیں، پالیسی میں ہائبرڈوار، معیشت، بڑھتی آبادی، صحت، پانی اور ماحولیات کے مسائل بھی شامل ہیں، نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکے گی، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجراء کریں گے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجراء کریں گے، حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں .

اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی کے تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے . اکانومی سکیورٹی کو پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے، ملکی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی .

نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکتی ہے . قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہوگی، حکومت ہر ماہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی . پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہوگا . قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات کے مطابق ہائبرڈ وار بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگی، پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی . قومی سلامتی پالیسی میں مسئلہ کشمیر اہم حصہ قرار دیا گیا ، مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے . اسی طرح بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے، شہروں کی جانب ہجرت ، صحت، پانی اور ماحولیات بھی پالیسی کا حصہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں