دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے، فردوس عاشق اعوان

(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے وہ تین میں نہ تیرہ میں ہیں، دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے . فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دو بیانیئے چل رہے تھے، ایک بیانیہ کشمیر کے لیے جانیں دینے والوں سے متعلق تھا، اس بیانیے میں مودی کا دہشت زدہ چہرہ بے نقاب کرنا تھا .

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس بیانیے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ دوسری طرف قومی سلامتی کو پارہ پارہ کرنے کا بیانیہ تھا، مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا . انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری نے انتشار کی پنیری بونے کشمیر کے دورے کیے، کل ثابت ہو گیا کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں پوری قوم نے حساس معاملات پر زہر اگلنے والی زبان کو دیکھ لیا . فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نے نوٹ کو عزت دو کے نعرے کو یکسر مسترد کر دیا، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی، محترمہ ہوش کے ناخن لیں، عوام کی رائے کو قبول کر لیں . اُن کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک ذاتی ملازم حلقوں میں پھرتا رہا، وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا ہو کر اپنا سیاسی قدبڑھانے کی کوشش کرتا رہا، پنجاب میں گوجرانوالہ کے سوا کسی جگہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگاتی رہی، کشمیریوں نے منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کے ساتھ وفا داری نبھائی . . .

متعلقہ خبریں