(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری نہ جاتا تو 23 کے بجائے 30، 40 لوگ مر جاتے، مری میں کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں تھی .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 نہیں 26 ارکان کم ہو جائیں گے .
انہوں نے کہا کہ 2 کی جگہ یہ 3 مارچ کر لیں، کچھ نہیں ہو گا، اپریل کے بعد صورتِ حال بہتر ہو گی، وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ اپریل کے بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اچھا بجٹ دیں گے .
شیخ رشید نے کہا کہ کہتے ہیں کہ فنانس بل اسے لیے پاس ہو گیا کہ فون کالز آئیں، آپ پوری اسمبلی کو اغواء کر کے مری لے گئے، کبھی چھانگا مانگا لے گئے؟ آپ تقریریں کر سکتے ہیں، کر لیں، ناکامی آپ کا مقدر ہے .
انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی دھرتی میں مرتے ہیں، اپنی دھرتی کی جیل کو سسرال سمجھتے ہیں، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتا رہا ہے .
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو بیماری کا ڈرامہ کرتے ہیں اور پھر وہ سچ میں بیمار پڑ جاتے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے پاس پہلی بار نہیں گیا .
ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو شکست ہو گی اور عمران خان 5 سال پورے کریں گے، چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، کوئی اِن ہاؤس تبدیلی نہیں آ رہی .
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے، کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں ہو رہی، ایمرجنسی کی میرے پاس کوئی خبر نہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوئی ٹف ٹائم دیتی ہوئی نظر نہیں آتی، لانگ مارچ کے لیے وزارتِ داخلہ راستے کھلے رکھے گی .
وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت دنیا میں بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے مسئلے کو عمران خان اپریل مئی میں حل کر دیں گے .
. .