کورونا کا پھیلاؤ، تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

(قدرت روزنامہ)ملک بھرمیں عالمی وبا کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے .

ملک بھر میں اومیکرون اور کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے .

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں .

اس کے علاوہ عوامی اجتماعات، شادی بیاہ، ریسٹورنٹس اورٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی تجاویز متوقع ہیں .

کورونا کا پھیلاؤ، مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد ریکارڈ
ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد رہی .

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، سندھ میں 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، بلوچستان میں 33 ہزار 729، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں