‘صدارتی نظام ڈکٹیٹر پیدا کرتا ہے، ایسےنظام کی گنجائش نہیں’

(قدرت روزنامہ) احسن اقبال کا کہنا ہےکہ صدارتی نظام ڈکٹیٹرپیداکرتاہے،ایسےنظام کی کوئی گنجائش نہیں .

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صدارتی نظام سے متعلق باتیں ہورہی ہیں ، صدارتی نظام کی وجہ سے ملک کا ایک ٹکڑا ہاتھ سے نکل گیا،ان کو نظر آرہا ہے ان کے لیڈر جارہے ہیں .

انہوں نے کہاکہ آئیں لائیو پروگرام میں بتائیں معیشت کس نے بنائی ہے، معیشت آپ نے ٹھیک بنائی یا تباہ کی،مناظرہ کرلیں .

احسن اقبال نے کہاکہ یہ کل زرداری کی تعریفیں کرتے تھے آج تنقید کررہےہیں ،یہ کل عمران خان پر بھی تنقید کرتے نظر آئیں گے .

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا،ووٹ کی حرمت کوبحال نہ کیاتوکوئی بھی ہماری مددنہیں کرسکتا،آئین بحال ہو گیا توپاکستان عظیم ملک بن جائےگا .

انہوں نے کہاکہ کوئی ایک ادارہ یافردملک کےمسائل حل نہیں کرسکتا،ہمیں مل کرملکی مسائل حل کرنےہوں گے،وزیراعظم کااپوزیشن سےنہ ملناپارلیمانی طرزعمل نہیں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرناہوگا .

احسن اقبال نے کہاکہ ہم پارلیمانی نظام میں ردوبدل نہیں کرنےدیں گے، پاکستان کوتجربہ گاہ نہیں بناسکتے، پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کادفاع کریگا .

. .

متعلقہ خبریں