کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمورکی ہنزہ وادی آمد: ’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کےسیزن4کا پیغام کینیڈا تک پہنچادیا

قراقرم ہنزہ(قدرت روزنامہ)کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمورکی ہنزہ وادی آمد:’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 کا پیغام کینیڈا تک پہنچادیا،تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کے دورہ ہنزہ وادی کے اب بھی تذکرے جاری ہیں اور اب تو کینیڈین میڈیا بھی یہ مناظربڑےشوق سے پیش کررہا ہے ، کینیڈین میڈیا نے ہنزہ وادی کے ان مناظر کو پاکستان کی خوبصورتی اورخوشقسمتی قراردیا ہے ،
یاد رہے کہ وادیٔ ہنزہ میں جاری سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول ’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 سے پاکستانی لڑکیوں کی آئس ہاکی کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو سیاحت کے شوقین افراد نے اسے مزید وائرل کرکے اس کی مشہوری کردی .
’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کےنام سے موجود انسٹاگرام پر ایک پیج کی جانب سے اس ایونٹ کے حوالے سے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں تھیں .

’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 میں ہونے والے لڑکیوں کے آئس ہاکی کے ایک مقابلے کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں . یہ تصاویر شیئر کرتےہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ’یہ ہنزہ کے علاقےالتِت میں جاری (قراقرم ونٹرلیوڈ 2022) کی جھلکیاں ہیں‘ .
اس حوالے سے مزید لکھا گیا ہے کہ’کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے موسم سرما کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے التِت کا دورہ کیا‘ . پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’ وینڈی گلمور نے لڑکیوں کی دو ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آئس ہاکی میچ میں بطور ریفری بھی خدمات انجام دیں‘ .
اس پوسٹ کے اختتام پر لکھا گیا ہے کہ’کینیڈا کی کچھ کھلاڑیوں نے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ آئس ہاکی بھی کھیلی‘ . سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وادیٔ ہنزہ میں جاری اس سالانہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول ’قراقرم ونٹرلیوڈ‘ کے سیزن 4 میں ہونے والے لڑکیوں کے آئس ہاکی کے اس مقابلے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی ہیں . ان تصاویر اور ویڈیوز میں مقامی لڑکیوں کو کینیڈا سے آئی کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ آئس ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ’کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے ہنزہ میں جاری ان کھیلوں کے ایونٹ کا دورہ کرنے کے بعد اپنے دورے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے دنیا پاکستان کا رخ کرے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا

. .

متعلقہ خبریں