پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی قیاد ت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر بنیاد ی پارٹی رکنیت ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ):پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی قیاد ت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر بنیاد ی پارٹی رکنیت ختم کردی .

ہفتہ کوپی ٹی آئی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارروائی کرتے ہوئے احمد جواد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ صادر کیا جبکہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسزبھی جاری کئے گئے تھے .

احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوائی جس پرقائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی دو رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا . شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں انکی بنیادی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں