کوہاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ(قدرت روزنامہ)کوہاٹ کے دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سیجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے .

علاوہ ازیں پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے . ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی . ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا

گیا ہے . ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے .

. .

متعلقہ خبریں