بارشوں اور برفباری سے7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌

پشاور (قدرت روزنامہ)بارشوں اور برفباری سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے .

پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک گھر مکمل تباہ ہوا .

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کوبحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں .

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی ڈی ایم اے) نے شانگلہ کے متاثرہ علاقےکا دورہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے .

دوسری جانب پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں اور رزمک سے ڈنگین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے .

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جنوبی وزیرستان سرحد تک سڑک سے برف ہٹا کرکنٹینرزکے گزرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی برف میں پھنسے سیاح اور گاڑیوں کو نکالنے میں بھی مدد کر رہے ہیں .

ڈسٹرکٹ پولیس افسر عقیق حسین کے مطابق سیاحوں کو برف میں ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سیاحوں کے لیے رزمک پولیس اسٹیشن کو کھول دیا ہے جہاں انہیں چائے،کھانے پینے اور گرم بستر کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں .

ادھر کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد شدید سردی سے گھروں میں پائپ لائنوں مین پانی جمنے لگا، معمولات زندگی متاثر ہوگئے .

حالیہ دنوں سردی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کردیا ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاف میں موسم شدید سرد اور خشک ہوگیا جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی متوقع ہے . کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس نے معمولات زندگی بھی متاثر کردئیے .

شدید سردی کے باعث گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی بھی جمنے لگا ہے، صبح کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

. .

متعلقہ خبریں