جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

 

(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں ایک خفیہ کمین گاہ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے

اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی کے نواحی علاقے کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد ہوا .

برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے میں سب مشین گنز، RPG-7، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہے .

ادھر کل خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے .

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے . واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں