پنجگور(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے افراد تلور کے شکار کے لئے پنجگور پہنچ گئے عرب شیوخ کے وفد کی سربراہی خلیفہ سیف محمد النہیان اور سلطان سعید احمد کررہے ہیں پنجگور ائیر پورٹ پر ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب عبدالرزاق ساسولی اور دیگر انتظامی افسران اور علاقے کے معترین حاجی عطا اللہ بلوچ اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا عرب شیوخ سی 130 خصوصی جہاز کے ذریعے پنجگور پہنچ گئے ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد 12 رکنی وفد کو سخت سیکورٹی میں ان کے محل واقع پیرے جھلگ پہنچا دیاگیا پنجگور قیام کے دوران عرب شیوخ علاقے میں تلور کا شکار کرینگے ان کے پاس شکار کے ساز وسامان اور شاہین بھی موجود ہیں جبکہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری لائنسنس کے تحت پنجگور میں قیام کے دوران تلوار کا شکار کرین گے 12 رکنی وفد میں . عبید مبارک عبید العرب الشمسی خالد عبداللہ خالد سلطان سیف عماد جاسم علی مسلت .
کالب شاہ مراد حامد علی عبداللہ لشکرِ ان اور عبدالرحمان شاملِ تھے
. .