محکمہ زراعت و خوراک میں بھرتیوں کیخلاف مبین خلجی سمیت دیگر ارکان کا احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ زراعت وخوراک میں بھرتیوں کے خلاف صوبائی زیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خلجی نے سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے احتجاجاََ اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا . گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خلجی نے محکمہ زراعت اورمحکمہ خوراک کے آسامیوں بندر بانٹ کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ دونوں محکموں کے آسامیوں میں بندربانٹ ہوئی ہے اس لئے میں احتجاجاََ واک آؤٹ کررہاہوں اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئٹہ سے دیگرارکان اسمبلی بھی تھے صوبائی وزیر زراعت میراسد بلوچ نے مبین خان خلجی کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے سنگین الزامات سے گریز کیاجائے جبکہ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ دونوں محکموں کے کوئٹہ کے آسامیوں کی انکوائری ہونی چاہیے .

تاہم اس دوران صوبائی وزیر خوراک اجلاس میں نہیں تھے .

. .

متعلقہ خبریں