پاکستان
مری میں برفانی تودے گرنے سے نظام زندگی مفلوج، نتھیا گلی سے مری جانیوالی سڑکیں بند، عوام پریشان
مری (قدرت روزنامہ) مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
تین مقامات پر برفانی تودے گرنے سے نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ادھرلاہور اور پشاور میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔