پاکستان میں کرپشن میں اضافہ، 140 ویں نمبر پر آ گیا

(قدرت روزنامہ)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی .

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے .

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں اس اضافے کے بعد پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا .

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے .

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، جو اب 28 ہو گیا ہے .

واضح رہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں