آئندہ ہفتوں میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے یا نہیں؟ مہنگے کرایوں سے ستائے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس 16.40فیصد سے کم کر کے 10.77فیصدکر دیاجس کا اطلاق 16جولائی سے کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلزٹیکس 17فیصد ، مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس 6.70فیصد اور لائیٹ ڈیزل آئل پر جنرل سیلز ٹیکس 0.20فیصد برقرارر کھا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک روپے 90پیسے فی لٹر رکھی گئی ہےجبکہ پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کو صفر کر دیاگیا ہے،روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 73 ڈالر فی بیرل ہیں اور پاکستانی حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دو سے تین ماہ کی بنیادپر معاہدہ کیا اس وقت تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے باعث آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کابجٹ 610ارب روپے مقرر کیا تھا اور صرف ہائی سپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 90پیسے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی عائد نہیں کی گئی ، ایف بی آر نے پیٹرول پر جی ایس ٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . .

.

متعلقہ خبریں