کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: عثمان بزدار

لاہور(قدرت روزنامہ)کہانی گیراپوزیشن ملی جو صرف غلط بیانی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے: اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو صرف بیان بازی اور پروپیگنڈے کی ماہر ہے، ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے، نہ ہی یہ مارچ کر سکتے ہیں، استعفے اور لانگ مارچ کی باتیں سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں .

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھر ڈینگی پر، کورونا وبا کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا، آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلیے بَروقت فیصلے کیے .

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کامیاب حکمتِ عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا، نہ ہی آئندہ آئے گا .

ادھر کل کپتان اپنی ٹیم کے بہترین کھلاڑی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کےلیے لاہور تشریف لانے کی خواہش رکھتے ہیں،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ لاہور کا امکان ہے . وزیراعلی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لیں گے .

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور میں عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کریں گے . وزیراعلی صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے . گورنر پنجاب چودھری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی . گورنر پنجاب اب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیشرفت بارے بریف کریں گے .

پنجاب کابینہ کے سینئر وزراء بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے . سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیراعظم کے دورے میں شیڈول ہے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں