25 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس ، سپریم کورٹ نےاہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وفاق،خیبرپختونخواحکومت کووفاقی اکائیوں سےمتعلق جواب جمع کرانےکاحکم جاری کر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں لارجربنچ بنانےکاسوچ رہےہیں، درخواست گزاروں کامؤقف ہےکہ فاٹاالگ صوبہ بن سکتاتھا، سپریم کورٹ کےپاس آئینی ترمیم کوپرکھنےکااختیارمحدودہے .

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ کیاسپریم کورٹ کواختیارہےکہ فیڈریشن کونیاصوبہ بنانےکاکہے؟ . سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت فروری تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں