احتساب تیز، شفاف اور بہتر ہو گا۔۔ نئے مشیر احتساب کی وزیراعظم کو یقین دہانی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مشیر احتساب بریگیڈ یئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ احتساب تیز، شفاف اور بہتر ہو گا۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے بریگیڈ یئر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں احتسابی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مصدق عباسی نے مشیر تعینات ہونے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتساب کے عمل میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے کی روشنی میں احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنائیں گے۔یاد رہے کہ بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دیا گیا ہے ،مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ، بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی برائے احتساب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے ق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی ایک سیدھے شوٹر ہیں ، انہوں نے پیر پگارا کے آدمیوں کو بھی پکڑ لیا تھا جس پر پرویز مشرف کو مداخلت کرنا پڑی ۔شاہین صہبائی نے کہا کہ وزیراعظم اب چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے ٹاؤن میں ایک نیا ، سخت اور ایکٹیو شیرف لائے ہیں ، شہزاد اکبر کی جگہ بریگیڈیئر عباسی اب چوروں ڈاکوؤں کو پکڑیں گے ، وہ ایک سیدھے سپاہی ہیں ، وہ کسی کی نہیں سنتے ، اس لیے شریف اب بچ نہیں سکتے ، تنقید کرنے والے ذرا انتظار کرلیں نظرآجا ئےگا عمران خان نے کیا زبردست فیصلہ کیا ، شہزاد اکبر کے جانے کا ماتم کرنے والے اب انتظار کریں اور دیکھتے ہیں مستقبل قریب میں کیا ہوتا ہے۔