پاکستان
اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
خیبر پختونخوا(قدرت روزنامہ)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کے اختیارات ہیں کہ جہاں بھی 10 فیصد سے زائد کیسز ہوں وہاں لاک ڈاؤن نافذ کر دے۔بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے، مجموعی طور پر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی نہیں ہے کہ بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کی جائیں، عوام سے درخواست ہے احتیاط کریں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن تیز کرنے اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔