سندھ
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا ہے اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ شرح سود سات فیصدپربرقراررکھنےکافیصلہ کیا ہے ، وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایاکہ شرح سودایک سال سے سات فیصدپربرقرارہے ،سٹیٹ بینک کےبروقت اقدامات سےمثبت نتائج سامنےآرہےہیں،
اس اقدام کا مقصدنئی صنعتوں کافروغ ہے، برآمدات اورترسیلات زرتاریخ کی بلندترین سطح پرہیں۔ رضاباقر کا کہنا تھاکہ کوروناکی چوتھی لہرجاری ہےاس سےنمٹاجائےگا اور پالیسی ریٹ میں تبدیلی مرحلہ وارکی جائےگی، مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے لیکن مزیدکمی لانےکی ضرورت ہے،مہنگائی 8.9فیصد پر آچکی ہے۔