گلگت(قدرت روزنامہ) سیاحتی مقامات زلزلےسے لرز گئے، گلگت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا . تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی ریجن کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیلا . زلزلے کے باعث لوگوں کو سخت سردی کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکلنا پڑا . زلزلے کے مرکز، شدت اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے .
. .