اٹلس ہنڈا کااپنی تمام ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں یکم فروری سے اضافے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)اٹلس ہنڈا نے اپنی تمام ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں یکم فروری سے اضافے کا اعلان کر دیا ،ترمیمی فنانس بل میں عائد کئے گئے ٹیکسز کی وجہ سے قیمتوںمیں15288روپے سے 44320روپے تک اضافہ ہو جائے گا . ہنڈا سی ڈی 70کی قیمت 15288روپے اضافے سے97900روپے،سی ڈی 70ڈریم16247روپے اضافے سے104500روپے،پرائیڈ ر 20461روپے اضافے سے133500روپے،سی جی 125ماڈل24358روپے اضافے سے156900روپے،سی جی 125ایس 29444روپے اضافے سے188000روپے،سی بی 125ایف ماڈل 34247روپے اضافے سے223500روپے ، سی بی 150ایف ریڈ اور بلیک43739روپے اضافے سے281500جبکہ سلور کی قیمت 44320روپے اضافے سے285500روپے ہو گی .

قیمتوں کا طلاق یکم فروری 2022ء سے

. .

متعلقہ خبریں