امریکا نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کتنے کروڑ ڈالز جاری کر دیئے ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)امریکہ سے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ گئیں ہیں . تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اب تک 4 کروڑ 74 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں، کورونا صورتحال میں امریکہ پاکستان کو اب تک 7 کروڑ ڈالر امداد
دے چکاہے .

دوسری جانب پشاور میں کورونا پھیلاؤ کے باعث ایک ہاسٹل سمیت چار تعلیمی ادارے بند کر چکاہے ، تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کیا گیاہے . ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی . کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی . پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہوگئی . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، سندھ میں 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں