شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے چودھری برادران سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں جب کہ چودھری برادران نے اس پر صلاح و مشورہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے .

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان 14 سالوں کے بعد ہونے والی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی .

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دو شیشنز ہوئے جن میں سے پہلے سیشن میں چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جب کہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی .

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے . انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضروری ہے .

خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق چودھری برادران نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا جب کہ دوران ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی مفاد میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں