(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی ’وزارتِ عظمیٰ ‘ (ق) لیگ کو دینے پر رضامند!! حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن کا ایک اور بڑا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن میں مشاورتی عمل جاری ہے . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں پیپلز پارٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ خورشید شاہ کو وزیراعظم بنا دیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز

شریف کو وزیراعظم کے عہدے کی پیشکش کی ہے، اس طرح دونوں جماعتیں وزیراعظم کا عہدہ محدود مدت کے لیے لینے کو تیار نہیں ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رضامندی ظاہر کی کہ اگر مسلم لیگ( ق) اپوزیشن کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے تو مسلم لیگ( ق) کو وزیراعظم کا عہدہ دے دیا جائے .

ذرائع کے مطابق (ق )لیگ کی طرف سے اپوزیشن کو فی الحال حمایت نہیں مل رہی تاہم بیک ڈور رابطے جاری ہیں . یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا . اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی،پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں .

. .

متعلقہ خبریں