میں نے ہرگز نہیں کہا تھا میاں صاحب کو ساتھ لے کر ہی آؤں گا، نواز شریف کو ساتھ لانے کے بیان پر ایاز صادق کا یو ٹرن

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں نے ہرگز یہ نہیں کہا تھاکہ میاں صاحب کو ساتھ لے کر ہی آؤں گا، میں نے صرف یہ کہا تھاکہ کچھ بڑا ہونے والا ہے . گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلے بھی ملاقات ہوتی رہی ہے،میں اور سعد رفیق ہسپتال میں بھی عیادت کے لئے گئے تھے، سیاست اپنی جگہ لیکن ہماراان سے ذاتی ایک تعلق ہے .

انہوں نے کہا کہ میں دسمبر میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے . اس سوال کہ آپ

تو میاں صاحب کو لینے گئے تھے خالی ہاتھ کیوں واپس آگئے ہیں کا جواب دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میاں صاحب کو لے کر ہی آؤں گا،میں نے کہا تھاکہ میں انہیں لے کر آؤں گا یا وہ بعد میں آئیں گے لیکن یہ کہا تھاکہ کچھ بڑا ہونے والا ہے . انہوں نے کہا کہ میں کوئی نجومی نہیں یا شیخ رشید کی طرح پیشگوئی نہیں کرتا جو میرے دل کی آواز تھی وہ کہی تھی .

. .

متعلقہ خبریں