صندل خٹک کا ناگن ڈانس اور عامر لیاقت کے ذومنی اشعار وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل “بول انٹرٹینمنٹ” کے شو “بول ہاوس” میں معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کیا گیا “ناگن ڈانس” اور عامر لیاقت حسین کے ذومعنی اشعار وائرل ہوگئے .

پاکستانی میڈیا کے سب سے بڑے میزبان عامر لیاقت کی میزبانی میں جاری شو “بول ہاوس“ میں صندل خٹک نے اُن سے ناگن ڈانس کرنے کی درخواست کی .

تاہم عامر لیاقت نے ان کی درخواست یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ آپ کچھ اور کرا لیں ، بلکہ مجھ سے کچھ نہ ہی کرائیں تو بہتر ہے، میں کچھ کرتا ہوں تو پورا پاکستان دیکھتا ہے .

اس کے بعد صندل خٹک نے عامر لیاقت کی نقل اتارتے ہوئے ناگن ڈانس کے کچھ اسٹیپس کئے .

عامر لیاقت نے ایک ذومعنی شعر بھی سُنایا، جس کا دوسرا مصرع سن کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے .

پاکستان میں اگر کسی شو کی میزبانی کی بات کی جائے اور عامر لیاقت حسین کا نام نہ لیا جائے تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی کیوں کہ عامر لیاقت سیاست کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا کے ساتھ بھی بھرپور انصاف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی نامور شوبز شخصیات انہیں ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر تسلیم کرتی ہیں .

عامر لیاقت حسین پہلے بھی سیاسی ومذہبی پروگرامات اور دلچسپ گیم شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں . جن میں ’گیم شو ایسا نہیں چلے گا‘ اور پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ’رمضان میں بول‘ شامل ہیں .

ان کے پروگرامز کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں