یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی آن اسکرین بہترین جوڑی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار احمد  علی اکبر کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ہیں .

اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے .

اس ڈرامے سے قبل بھی یہ آن اسکرین جوڑا ایک ڈرامے میں ساتھ کام کر چکا ہے لیکن شہرت انہیں اسی ڈرامے میں حاصل ہوئی ہے .

حال ہی میں اس جوڑے کا ایک فیشن فوٹو شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے .

ان تصاویر میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں