صبا قمر کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا .

صبا قمر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویرشیئر کی ہے .

صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ میں اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں، جس کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہیں ہیں .

صبا قمر کی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے گئے جن کا سلسلہ تا حال جاری ہے .

اس سے قبل صبا قمر کے فوٹو شوٹ میں ان کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوز شامل تھین جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں .

اداکارہ نے مثبت اور متاثر کن کیپشنز کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں .

صبا قمر کے فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ ایک عورت کتنی مضبوط اور بے خوف ہوتی ہے .

اداکارہ نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے، ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ .

جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے ’بے خوف‘ کا کیپشن دیا گیا تھا .

مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں .

دوسری جانب اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں .

واضح رہے کہ صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)

. .

متعلقہ خبریں