لیگی دور حکومت کی سب سے زیادہ درآمدات کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے رواں سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درآمدات کا تخمینہ لگالیا ہے .

آئی ایم ایف تخمینہ کے مطابق پاکستان اس سال برآمدات کا مقررہ ہدف بھی حاصل نہیں کر پائے گا جبکہ آئندہ 4 سال میں پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے .

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال درآمدات 66 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ درآمدات 2022-23 میں 67 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہونے کا تخمینہ ہے .

درآمدات 2023-24 میں 69 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ جبکہ 2024-25 میں 72 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے .

آئی ایم ایف کے مطابق درآمدات 2025-26 میں 75 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ برآمدات اس سال 30 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے .

وزارت تجارت نے اس سال کیلئے برآمدات کا ہدف 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھا ہے جبکہ  آئی ایم ایف نے رواں سال میں 31 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے .

آئی ایم ایف کے مطابق برآمدات 2023-24 میں 33 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ 2024-25 میں 35 ارب 55 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ ہے .

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے 2025-26 میں برآمدات 37 ارب 89 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں