کرکٹ کمپیئر ایرن ہالینڈ پی ایس ایل میں کس کی کمی محسوس کررہی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)معروف آسٹریلوی کرکٹ کمپیئر و میزبان ایرن ہالینڈ پی ایس ایل میں رمیز راجہ کی کمی محسوس کررہی ہیں .

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں .

تاہم سائیڈ لائن پر پی ایس ایل انتظامیہ ، کمپیئرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے مختلف طریقوں سے شائقین کو محظوظ کرنے کا سلسلہ جاری ہے .

گزشتہ روز پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران کمپیئر ایرن ہالینڈ اور پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ کی شادی کی سالگرہ پر انہیں بڑی اسکرین پر مبارکباد پیش کی گئی .

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سماجی رابطے کی وایب سائیٹ ٹوئیٹر پر انہیں مبارکباد پیش کی اور پی ایس ایل میں کمپیئرنگ کے فرائض نبھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا .

جواب میں رمیز راجہ کی ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایرن نے لکھا کہ ’ وی مس یو ریمبو‘ .

واضح رہے کہ کمنٹری کیریئر کے دوران رمیز راجہ کے دوست اور ساتھی انہیں ’ریمبو‘ کے نام سے پکارتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں