مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی . ذرائع کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات، اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا .

وزیر اعظم نے بتایاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے،اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں . عمران خان نے کہاکہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں

پر بات کریں . وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں . ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت اظہار ناراضگی کیا اور کہاکہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے . وزیر اعظم نے کہاکہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں