وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے . وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی . اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کیں . انہوں نے کہا کہ

قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کے خلاف قومی سرحدوں کا دفاع کیا .

. .

متعلقہ خبریں