اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس
ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے .
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے . اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی ہے . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے . اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں . قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے . پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا .
. .