لتا منگیشکر کو خراجِ تحسین کا انوکھا انداز، حرامانی نےکونسا گانا گاتا ہوئےویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی مشہور اداکارہ حرا مانی نے بھی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا
گایا ہوا گانا گایا اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپلوڈ کی جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا . تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گانا ”لگ جا گلے“ گا کر ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ”آنجہانی لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں .

. . یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی“ . سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کچھ گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا . بلکہ سرحد پار لتا منگیشکر کے مداحوں نے بھی حرا مانی کی آواز کو پسند کیا .

. .

متعلقہ خبریں