بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جوٹیکس نہیں دیتے .

اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم ’ راست‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آرمیں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کررہےہیں .

انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست ایپ سےعام آدمی موبائل کے ذریعے ٹرانزیکشن کرے گا، راست ایپ سےعام آدمی کیلئےآسانی ہوگی .

وزیراعظم نے کہاکہ عام آدمی بینکوں میں جانےسےڈرتاہے .

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بہت بڑی آبادی کا لائف اسٹائل اچھا لیکن ٹیکس صفر ہے، بہت سے گھروں میں گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے .

انہوں نے کہاکہ 22 کروڑمیں سےصرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتےہیں، ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا بڑی تیزی سےآرہاہے .

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کورقم بجھو ا نے میں مشکلات پیش آتی ہیں،دنیا میں سب سےکم سیونگ ریٹ پاکستان میں ہے .

انہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی، ورلڈ بینک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی، رپورٹ کےمطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، خیبر پختونخوا میں غربت کم کرنےکی وجہ سےدوبارہ ووٹ ملے .

  1. وزیراعظم نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ کے پی متاثرہوا، ڈیجیٹل پاکستان 22 کروڑ لوگوں کواثاثہ بنانے کا سفرہے، 22 کروڑعوام معیشت کیلئےبہت بڑی طاقت ہیں .
. .

متعلقہ خبریں