4 سال میں 539 ارب روپے کی وصولی ریکارڈ کامیابی ہے، چیئرمین نیب

(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جاویداقبال کا کہنا ہےکہ نیب احتساب سب کیلئےکی پالیسی پرعمل کررہاہے .

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا ، ڈپٹی چیئرمین نیب و دیگر سینئرافسران ے اجلاس میں شرکت کی .


جاوید اقبال نے کہاکہ گزشتہ 4 سال میں بڑی مچھلیوں کوبلایا جن کاسوچ بھی نہیں سکتےتھے،احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کوسزاسنائی .
چیئرمین نیب نے کہاکہ گزشتہ 4 سال میں 539 ارب روپے ریکورکرنا ریکارڈ کامیابی ہے، احتساب عدالتوں میں 1335 ارب کے 1237 ریفرنسززیرسماعت ہیں .
انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں کےمطابق 59 فیصدافراد نےنیب پراعتماد کا اظہارکیا .

. .

متعلقہ خبریں