(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کہتے ہیں عمران خان کو گھبراہٹ سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی سمیت دیگر ایشوز سے ہے .
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہی کر دی .
گندم، شوگر، ایل این جی سمیت دیگر سکینڈلز میں کھربوں کی کرپشن کی گئی .
حمزہ شہباز نے کہا اپوزیشن کا ہدف حکمرانوں کو گھر بھجوانا ہے، انہوں نے دعوی کیاہے کہ جہانگیر ترین سمیت سب سے رابطے میں ہیں . قوم کی جلد جان اس حکومت سے چھوٹ جائے گی
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے . آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا .
رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وکلا ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہو سکی . عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے
. .