جے یو آئی کا 18 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے حجاب ریلی اور جلسے کا اعلان

(قدرت روزنامہ)غفورحیدری کا کہنا ہےکہ ملک بھرمیں مودی کےاقدامات کیخلاف احتجاج ہوگا .

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریڈزون میں روزانہ جلسےہورہےہیں، جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینگے .

انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں ریلیاں نکالیں گے،18 فروری کوپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنےجلسہ ہوگا .

رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں، با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں .

انہوں نے کہاکہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا،ملک بھر میں مودی اور بھارت کے اقدامات کے خلاف احتجاج ہوگا .

انہوں نے تمام علماء سے اپیل ہے کہ خطبات جمعہ میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالیں،بھارت میں جو مسلم خواتین کے ساتھ ظلم کیا گیا اس سے ہندستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے،جب سے مودی آیا ہے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے .

جی یو آئی ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کشمیر کے مسلمان ہوں یا ہندوستان کے مسلمان ہوں سب پر ظلم ہو رہا ہے،حیرت ہے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہے .

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مودی سمجھتا ہے کہ برصغیر ہندوؤں نے آزاد کرایا ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ تمام جدوجہد مسلمانوں نے کی ہے،انگریزوں کا مقابلہ مسلمانوں کے بڑے علماء نے کیا

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بہت سے مسلمان پاکستان کے نام پر مار کھا رہے ہیں،ان کو کہا جاتا ہے کہ تمہاری ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں .

رہنماء جی یو آئی ف نے کہاکہ بھارتی حکمران اپنی قبر کھود رہے ہیں، ایک بچی نے مردوں کو شرم سار کیا،اس بچی نے نعرہ تکبیر کا نعرہ بلند کیا، بہت سی بچیاں ہندؤوں کے جبر و ظلم کا نشانہ بنی ہیں،وہاں کے حکمرانوں کوبالکل شرم نہیں آئی .

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی ریاست کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،جمعہ کو خواتین کا ایک بھرپور مظاہرہ ہوگا،اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں احتجاج ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں